Daily Hadith
بخاری 1176: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا میں تم کو بڑے بڑے گناہوں کی اطلاع نہ دوں ؟ صحابہ نے عرض کی جی ہاں یا رسول اللہ ! ( ضرور بتائیے ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کے ساتھ شرک کرنا ۔ والدین کی نافرمانی کرنا ۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تکیہ لگائے ہوئے تھے ، مگر اٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا : ” آگاہ رہو جھوٹی گواہی دینا ۔ “ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم باربار یہی فرماتے رہے یہاں تک کہ ہم لوگوں نے ( دل میں ) کہا کاش ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو جائیں ۔
- Monday, March 9, 2015
- Posted by Unknown at 4:56 PM
-
0
comments
- Labels: Daily Hadith, Sahih Bukhari, witness
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment